۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 381148
5 جون 2022 - 10:03
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں سب سے افضل و برتر شہداء کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب"كنزالعمّال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

اَفْضَلُ الشُّهَداءِ الِّذينَ يُقاتِلُونَ فىِ الْصَّفِ الاَْوَّلِ فَلا يَلْفِتُونَ وُجُوْهَهُمْ حَتّى يُقْتَلُوا، اُوْلئِكَ يَتَلَبَّطُونَ فىِ الْغُرَفِ الْعُلى مِنَ الْجَنَّةِ يَضْحَكُ اِلَيْهِمْ رَبُّكَ فَاِذا ضَحِكَ رَبُّكَ اِلى عَبْدٍ فى مَوْطِنٍ فَلاحِسابَ عَلَيْهِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

افضل ترین شہداء وہ ہیں جو فرنٹ لائن پر (دشمن سے) برسرِ پیکار ہوتے ہیں اور کبھی پیٹھ نہیں پھیرتے۔ خداوندِ عالم ان پر تبسم فرماتا ہے اور اگر خدا کسی پر تبسم فرمائے (راضی و خوشنود ہو جائے) تو اس پر کوئی حساب و کتاب نہیں ہوتا۔

كنزالعمال، ج ۴، ص ۴۰۱، حديث ۱۱۱۲۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .